ایک طرف بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے بعد سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہے۔ تو دوسری طرف ترجمان بلوچستان فرح عظمیم شاہ نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کر کے صارفین کے جذبات کو مزید بھڑکا دیا۔ ٹوئٹر پر صارفین نے کوئٹہ کے بجائے وفاقی دارالحکومت میں پریس کانفرنس کرنے پر فرح عظیم کو آڑے ہاتھوں لے لیا، کیا ہی وہ دور تھا جب نیشنل نیوز چینل میں حکومتی ترجمان اور نیوز کاسٹر مشرقی لباس اور سادہ انداز میں ملک کی صورتحال سے آگاہ کرتی تھیں، وہیں نئے دور میں نیوز کاسٹرز کے انداز بیان سے لے کر حکمران کے انداز تک کو تبدیل کردیا ہے۔ ایسا ہی کچھ بلوچستان کا حال بتاتے ہوئے فرح عظیم کے ساتھ بھی ہوا جہاں پریس کانفرنس میں ان کی ٹپ ٹاپ فیشن سے بھرپور تیاری صارفین کو ایک آنکھ نہ بھائی۔
ایک صارف نے اپنے تبصرے میں فرح عظیم کو بیوٹی کونٹیسٹ میں حصہ لینے کو کہہ ڈالا۔
بلوچستان کے بچوں اورلوگوں کی بے بسی دیکھیں اورترجمان کا دیکھیں لگتا ہے کسی بیوٹی کونٹیسٹ میں حصہ لینے آئی ہیں۔ اسلام آباد میں بیٹھ کر فیشن کرنے کے بجائے بلوچستان میں جا کر ڈوب مرو اتنا پانی ہے وہاں کہ تم جیسے بھی ڈوب سکتے ہیں۔
— asifa idris (@asifaidris) July 30, 2022
تو ایک صارف نے طنز کے تیر چلاتے ہوئے کہا کہ فرح شاہ نے تیاری کیلئے گھنٹوں صرف کئے۔سیلاب زدگان اور ہلاکتوں کا غم چہرے سے نظر آتا ہے۔شرم کی بات ہے۔
فرح شاہ نے تیاری کیلئے گھنٹوں صرف کئے۔سیلاب زدگان اور ہلاکتوں کا غم چہرے سے نظر آتا ہے۔شرم کی بات ہے۔#بلوچستان_کی_پکار
— shafique akhtar (@Shafiq_230) July 30, 2022
تو ایک صارف کا کہنا تھا کہ فرح عظیم شاہ کی تیاریاں دیکھ کر اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ ان کو سیلاب سے متاثرہ بلوچستان کا کتنا زیادہ دکھ ہے۔
فرح عظیم شاہ کی تیاریاں دیکھ کر اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ ان کو ڈوبتے ہوئے بلوچستان اور سیلاب سے شہید ہونے والوں کا کتنا زیادہ دکھ ہے آج بھی یہ اتنی سی سنور کے نیوز کانفرنس کر رہی ہیں۔#بلوچستان_کی_پکار #بلوچستان_ڈوب_رہا_ہے pic.twitter.com/BRS44ia1tk
— ماں جی A Happy Mother (@HinaAri83605837) July 30, 2022
یاد رہے کہ بلوچستان میں سیلاب کے بعد ہرطرف تباہی اور المناک مناظر ہے، سیلابی ریلوں میں بہہ کر 111 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں، کئی دیہات اور شہر زیر آب ہے وہیں سیلاب متاثرین کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہے۔
Discussion about this post