سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو اڈیالہ جیل سے رہائی مل گئی ہے۔ یاد رہے کہ فواد چوہدری کی 2 دن قبل ضمانت منظور ہوئی تھی۔ فواد چوہدری نے ضمانت بعد از گرفتاری کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔ یکم اپریل کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے جہلم پنڈ دادن خان پروجیکٹ میں خوردبُرد کے کیس میں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرتے ہوئے ان کی رہائی کا حکم دیا تھا۔ سابق وفاقی وزیر نیب کیس میں جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل میں قید تھے، انہوں نے ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست دائر کر رکھی تھی۔
Discussion about this post