فواد چوہدری کے خلاف توہینِ الیکشن کمیشن کیس کی سماعت سماعت ہوئی۔ اس موقع پر سابق وفاقی وزیر نے تحریری معافی نامہ الیکشن کمیشن میں جمع کروا دیا۔ چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سماعت 10 دسمبر تک ملتوی کر دی۔ یاد رہے کہ اس سے قبل فواد چوہدری نے 16 نومبر 2021 کو الیکشن کمیشن سے معذرت کی تھی۔ فواد چوہدری الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوئے جہاں انہوں نے کہا تھا کہ اپنے الفاظ پر معذرت چاہتا ہوں، میں نے کسی کو گالی نہیں دی، میں معذرت کرتا ہوں۔ الیکشن کمیشن کے رکن نے فواد چوہدری کو ہدایت کی تھی کہ جو آپ کہہ رہے ہیں، تحریری طور پر جمع کرا دیں۔ ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن کمیشن نے عمران خان، اسد عمر اور فواد چوہدری کو توہین الیکشن کمیشن کے نوٹسز جاری کیے تھے۔
Discussion about this post