تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چوہدری کو ٹھوکرنیاز بیگ کے قریب اسلام آباد پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔ فواد چوہدری کی گرفتاری کی تصدیق پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے کی ہے جن کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری کو ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا ہے۔
فواد چوہدری کو پولیس نے ان کے گھر سے ابھی گرفتار کرلیا ہے۔ امپورٹڈ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی ہے
— Farrukh Habib (@FarrukhHabibISF) January 25, 2023
درج مقدمات کیا ہیں؟
فواد چوہدری کے خلاف اسلام آباد کے تھانہ کوہسار میں بدھ کی رات ایک مقدمہ درج کیا گیا۔ یہ مقدمہ سیکریٹری الیکشن کمیشن عمر حمید کی درخواست پر درج ہوا ۔ ایف آئی آر میں درج ہے کہ فواد چوہدری نے ایک بیان میں یہ کہا کہ الیکشن کمیشن کی حیثیت ایک منشی جیسی ہوگئی ہے۔جو لوگ نگراں حکومت میں لگ رہے ہیں ان کا سزا ہونے تک پیچھا کریں گے۔

ایف آئی آر کے مطابق فواد چوہدری نے دھمکاتے ہوئے یہ بھی کہا کہ حکومت میں شامل لوگوں کو ان کے گھروں تک چھوڑ کر آئیں گے۔ الیکشن کمیشن، ان کے ممبران، ان کے خاندانوں کو خبردار کرتے ہیں۔
اسلام آباد پولیس کا موقف
اسلام آباد پولیس کے ترجمان کے مطابق پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے چیف الیکشن کمشنر کو فرائضِ منصبی سے روکنے کے لیے ڈرایا دھمکایا۔ آئینی ادارے کی درخواست پر پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کے خلاف مقدمہ درج کیا۔ سیکریٹری الیکشن کمیشن کی درخواست پر فواد چوہدری کے خلاف تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج ہوا۔ اسلام آباد پولیس کا موقف ہے کہ پی ٹی آئی رہنما نے آئینی اداروں کے خلاف شر انگیزی پیدا کرنے کی کوشش کی۔ وہ لوگوں کے جذبات کو مشتعل کرنے کی کوشش کررہے تھے۔
آئینی ادارے کی درخواست پر پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔
سیکرٹری الیکشن کمیشن آف پاکستان کی درخواست پر تھانہ کوہسار میں درج کیا گیا۔
فواد چوہدری نے چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کو ان کے فرائض منصبی سے روکنے کے لئے ڈرایا دھمکایا۔
1/2— Islamabad Police (@ICT_Police) January 25, 2023
Discussion about this post