تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چوہدری کے مطابق اب سے کچھ دیر قبل تحریک انصاف کی سینئر لیڈر شپ کا اجلاس ختم ہوا، اجلاس میں ڈاکٹرز نے عمران خان کے آپریشن سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا، ابتدائی تفصیلات کے مطابق حملہ آوروں کی تعداد ایک سے زیادہ ہے۔ اجلاس نے عمران خان پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کی۔ اجلاس نے آئی جی پنجاب کی کارکردگی پر مایوسی کا اظہار کیا اور آئی جی کی فوری تبدیلی کا مطالبہ کیا ہے۔ اجلاس نے اقدام قتل کے اس واقعے کو مذہبی رنگ دینے کی سازش کی مذمت کی اور اس سلسلے میں سوشل میڈیا اور الیکٹرونک میڈیا میں مخصوص صحافیوں کے بیانات اور ملزم کی ویڈیو لیکس کا جائزہ لیا گیا۔ فواد چوہدری کے مطابق پارٹی رہنماؤں نے ایک بار پھر اس عزم کا اظہار کیا کہ عمران خان پاکستان کی سب سے بڑی اور واحد وفاقی جماعت کے سربراہ ہیں، عمران خان پاکستان کے وفاق اور یکجہتی کی علامت ہیں عمران خان پر حملہ پاکستان پر حملہ ہے۔ اجلاس نےمعظم گوندل کی شہادت اور ابتسام کی جرآت اور بہادری کو سلام پیش کیا۔ لیڈرشپ نے اس حملے کے پس منظر کاتفصیل سے جائزہ لیا اور اسے ایک سوچی سمجھی سازش کا پیش خیمہ قرار دیا، اس حملے کے ماسٹر مائنڈ 3 مرکزی ملزمان شہباز شریف اور رانا ثنا کو عہدوں سے ہٹائے بغیر تفتیش کا آگے بڑھنا ممکن نہیں ہے۔
Discussion about this post