تحریک انصاف کب اور کیسے صوبائی اسمبلیوں سے مسعفی ہوگی اس سلسلے میں جماعت کی سینئر لیڈرشپ کا اجلاس آج طلب کرلیا ہے۔ فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اجلاس میں پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلی تحلیل کرنے کی تاریخ پر غور کیا جائے گا۔ جس میں یہ بات بھی زیربحث لائی جائے گی کہ سندھ اور بلوچستان اسمبلی سے کب مستعفی ہونا ہے۔ فیصلوں کے بعد پاکستان کے ایوانوں کی 64 فی صد نشستیں خالی ہو جائیں گی۔ 2 اسمبلیوں سے استعفوں اور 2 کے تحلیل ہونے سے عام انتخابات کی راہ ہموار ہو گی۔ یاد رہے کہ ہفتے کو راولپنڈی کے پی ٹی آئی کے جلسے میں عمران خان نے اسمبلیوں سے نکلنے کے لیے حتمی تاریخ کا اعلان مشاورت سے کرنے کی طرف اشارہ کیا تھا۔
Discussion about this post