لاہور ہائی کورٹ میں فواد چوہدری کے کزن نبیل شہزاد نے درخواست دائر کی تھی۔ جس میں تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کی اپیل کی گئی تھی۔ سماعت کے دوران عدالت نے حکم دیا کہ ڈیڑہ بجے فواد چوہدری کو پیش کیا جائے لیکن مقررہ وقت گزر جانے کے باوجود فواد چوہدری پیش نہ کیے گئے تو عدالت نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے یہی حکم دیا کہ فواد چوہدری جہاں کہیں بھی ہیں انہیں فوری طور پر عدالت میں پیش کیا جائے۔ ساتھ ہی آئی جی پنجاب اور اسلام آباد کو عدالت نے طلب کرلیا۔ اب اس مقدمے کی سماعت شام 6 بجے ہوگی۔
فرخ حبیب کی پولیس اہلکاروں سے تلخ کلامی
تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب کی لاہور کے ٹول پلازہ کے قریب اہلکاروں سے تلخ کلامی ہوئی۔ فرخ حبیب نے فواد چوہدری کو اسلام آباد لے جانے والی گاڑی کو روکنے کی جدوجہد کی۔ جس کے نتیجے میں دونوں فریقین کے درمیان گرما گرمی کا ماحول ہوگیا۔
Police taking Fawad ch to Islamabad by set a siding Lahore high court orders. I was only try to remind police about Lahore high court orders but they forcefully taken him to ISB. Seems police obeying orders of some one more power full then courts. pic.twitter.com/A4vuNG6Ryf
— Farrukh Habib (@FarrukhHabibISF) January 25, 2023
Discussion about this post