پاکستانی اداکار فواد خان اور بالی ووڈ کی اداکارہ وانی کپور نے اپنی متوقع رومانوی کامیڈی فلم ابیر گلابال کی شوٹنگ مکمل کرلی ہے۔دونوں اداکاروں نے لندن میں 40 دن کی شوٹنگ مکمل کی، جو کہ فلم کی پروڈکشن کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے۔ اس فلم کی ہدایتکاری آرتی ایس. باگڑی نے کی ہے، جو چلتی رہے زندگی کے لیے شہرت رکھتے ہیں۔ ابیر گلابال ایک کراس کلچرل رومانوی کامیڈی فلم ہوگی، جس میں فواد خان اور وانی کپور کے درمیان کیمسٹری کو اجاگر کیا جائے گا۔ فلم کی عالمی سطح پر پروموشن کے لیے منصوبے تیار کیے جا رہے ہیں۔ اس کے بعد فلم کو عالمی فلم فیسٹیولز میں دکھایا جائے گا، جس کے بعد اس کی تھیٹر کی ریلیز کا فیصلہ کیا جائے گا، جو 2025 کے دوسرے نصف میں بھارت میں متوقع ہے۔ فواد خان برطانوی شیف کے روپ میں ہیں جبکہ وانی کپور کا کردار ابھی راز میں رکھا گیا ہے۔
Discussion about this post