پاکستانی اداکارہ فواد خان کی بالی وڈ کی آنے والی نئی فلم ’عبیر گلال‘ کا ٹیزر جاری کرتے ہوئے اسے آئندہ ماہ 9 مئی کو ریلیز کرنے کا اعلان کردیا گیا۔ فواد خان اور وانی کپور نے اپنے انسٹاگرام پر فلم کا مختصر ٹیزر شیئر کیا، جس میں دونوں کو کار میں رومانوی انداز میں بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے۔ فواد خان 1942 کے مقبول گانے ’کچھ بھی نہ کہو‘ کو گنگناتے دکھائی دیتے ہیں جب کہ وانی کپور رومانوی انداز میں انہیں دیکھتی نظر آتی ہیں۔ ٹیزر میں وانی کپور اداکار سے پوچھتی ہیں کہ کیا وہ ان کے ساتھ ’فلرٹ‘ کر رہے ہیں، جس پر فواد خان بھی ان سے سوالیہ انداز میں پوچھتے ہیں کہ کیا وہ بھی ان کے ساتھ یہی کر رہی ہیں؟فلم کی ہدایات آرتی ایس باگڑی نے دی ہیں جو کہ اس سے قبل بھی متعدد بولی وڈ فلموں کی ہدایات دے چکی ہیں۔ اس فلم کے ذریعے فواد خان 9 سال بعد بالی وڈ میں واپسی کریں گے جب کہ وہ پہلے پاکستانی اداکار بھی بنیں گے جو 2018 کے بعد کسی بولی وڈ فلم میں نظر آئیں گے۔ دوسری جانب راج ٹھاکرے کی جماعت مہاراشٹر نونرمان سینا (ایم این ایس) نے فلم ’عبیر گلال‘ کی ریلیز کی مخالفت کر دی ہے۔ ایم این ایس کے ترجمان امیہ کھوپکر نے فواد خان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ فلم عبیر گلال میں پاکستانی فنکار کے شامل ہونے کی وجہ سے فلم کو ریلیز نہیں ہونے دیں گے۔ کسی بھی حالت میں ہم ایسی فلموں کو ریاست میں ریلیز کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، جس میں پاکستانی فنکار ہوں۔
View this post on Instagram
Discussion about this post