ترجمان کے مطابق ایف بی آر نے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کے لیے 30 ستمبر تک کا وقت دیا ہوا ہے۔ رواں ماہ تفصیلات سامنے آئی تھیں کہ تقریباً 14 لاکھ 25 ہزار افراد نے مالی سال 2024ء کے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرا دیے ہیں۔ جمعہ کو وزیرِاعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے امور سے متعلق اجلاس ہوا تھا۔ جس میں وزیرِاعظم نے ایف بی آر ٹرانسفارمیشن پلان کی تعریف کی اور پلان پر متعلقہ اسٹیک ہولڈرز سے مزید مشاورت کی ہدایت کی تھی۔
Discussion about this post