انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کی تعداد 64 لاکھ سے تجاوز کر گئی۔34 لاکھ افراد نے زیرو ٹیکس آمدن ظاہر کی ہے۔ سال 2024ء میں گوشوارے جمع کرانے والوں نے 114 ارب 33 کروڑ روپے کا ٹیکس جمع کرایا ہے۔ گزشتہ سال اسی عرصے میں 21 لاکھ 66 ہزار 775 افراد نے ٹیکس ریٹرنز جمع کرائے تھے اور 52 ارب روپے ٹیکس جمع کرایا تھا۔ یکم جولائی سے 8 اکتوبر تک 10 لاکھ 35 ہزار نئے فائلرز نے رجسٹریشن کرائی۔ گزشتہ سال کے اسی عرصے میں تقریباً 4 لاکھ 50 ہزار نئے فائلر رجسٹرڈ ہوئے تھے۔
Discussion about this post