نوٹیفکیشن کےمطابق45 شہروں میں غیرمنقولہ جائیداد کےریٹس میں 5 فیصد تک اضافہ مارکیٹ ریٹس کے80 فیصد کےمساوی کردیاگیا،اطلاق یکم نومبر سے ہوگا۔کراچی،لاہور،راولپنڈی، اسلام آباد اورملتان سمیت 11 بڑے شہروں میں فی الحال پرانے پراپرٹی ریٹس برقرار رکھے گئے ہیں۔ ایف بی آر کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کوئٹہ،گوادر،ملتان،بہاولپور، لسبیلہ،رحیم یار خان،سرگودھا کے بھی ریٹ نہیں تبدیل کیے گئے ،پشاور،ایبٹ آباد، فیصل آباد اورگجرات سمیت دیگر 45 شہروں کےریٹس تبدیل ہوئے،اٹک، ہری پور، حیدر آباد،وزیرآباد، ساہیوال اورگوجرانوالہ کے بھی نئے ریٹس جاری کردئیے گئے۔ نوٹیفکیشن کےمطابق بہاولنگر، بنوں،بھکر،چکوال،چنیوٹ،ڈی آئی خان،ڈی جی خان کے بھی نئے ریٹ تبدیل ہوئے،مری،گھوڑا گلی،جھنگ،گھوٹکی،جہلم،قصور،کوہاٹ میں پراپرٹی ریٹس اپ ڈیٹ ہوئے،اس کے علاوہ خوشاب، حافظ آباد، کوٹلی ستیاں،لاڑکانہ، لودھراں میں پراپرٹی کی نظرثانی شدہ قیمتیں جاری کی گئیں۔
وزیرآباد،شیخوپورہ،سیالکوٹ،سکھر، تلہ گنگ،ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی ریٹس تبدیل ہوئے،وھاڑی،منڈی بہاالدین،مانسہرہ،مردان،میانوالی،میرپور خاص،ننکانہ صاحب،ناروال، نوشہرہ میں پراپرٹی کے نئے ریٹس جاری کردیئے،ایف بی آر کے مطابق غیرمنقولہ پراپرٹی کے نئے سرکاری ریٹس کا اطلاق یکم نومبر سے ہوگا۔
Discussion about this post