گزشتہ ہفتے ریونیو باڈی نے بیگیج رولز 2006 میں ترمیم کے مسودے کا ایس آر او 2028 (آئی)/2024 جاری کیا اور اسٹیک ہولڈرز سے 7 دن کے اندر رائے مانگی گئی تھی جو 13 دسمبر کو ختم ہورہی ہے۔ ایف بی آر نے رول 2 میں ’کمرشل مقدار‘ کی تعریف میں ترامیم کی تجویز دی ہے تاکہ مسافروں کی ملک میں آنے والی اشیا کی تعداد اور قیمت کو محدود کیا جاسکے۔ کمرشل مقدار ایسی اشیا کو تصور کیا جاتا ہے جو ذاتی استعمال کے بجائے تجارتی مقاصد کے لیے لائی جاتی ہیں۔مسودے میں کی گئی ترمیم کے تحت تجارتی حجم کی مالیت 1200 ڈالر طے کی جارہی ہے، اگر ترامیم کا مسودہ منظور ہو جاتا ہے تو 1200 ڈالر سے زائد مالیت کی اشیا کو ’کمرشل مقدار‘ سمجھا جائے گا اور ضبط کر لیا جائے گا۔مسافروں کو بیرون ملک سے اپنے ذاتی استعمال میں پہلے سے استعمال ہونے والے موبائل فون کے علاوہ صرف ایک موبائل فون لانے کی اجازت دینے کی تجویز دی گئی ہے۔ مسافروں کے سامان میں موجود کسی بھی دوسرے موبائل فون کو ضبط کرلیا جائے۔
Discussion about this post