فیفا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ فٹبال قوانین میں بیرونی مداخلت پر بھارت کی رکنیت معطل کی گئی ہے، جب تک فٹبال کے معاملات منتخب باڈی سپرد نہیں ہوتے رکنیت معطل رہے گی، بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ فیصلہ فیفا کونسل کے بیورو نے متفقہ طور پر لیا ہے، فیصلہ تیسری پارٹی کے غیر ضروری اثرورسوخ کی وجہ سے لیا گیا ہے۔ آل انڈیا فٹ بال فیڈریشن کی معطلی کے بعد بھارت 11-30 اکتوبر کو شیڈول انڈر 17 ویمنز ورلڈ کپ کی میزبانی سے محروم ہوگیا ہے، فیڈریشن کا کہنا ہے کہ فیفا بھارت میں نوجوانوں کے امور اور کھیل کی وزارت کے ساتھ مسلسل تعمیری رابطے میں ہے اور امید ہے کہ اس کیس کا مثبت نتیجہ اب بھی نکل سکتا ہے۔
Discussion about this post