برطانوی اخبار نے پاکستان کی مشہور کاروباری شخصیت اور ابراج گروپ کے بانی عارف نقوی کے بارے میں ہو شربا انکشافات کیے ہیں، فنانشنل ٹائمز کی رپورٹ میں انکشاف ہو کہ ابراج گروپ کے بانی عارف نقوی نے پی ٹی آئی کے نام پر خیرات کی رقم اکٹھا کی، برطانیہ میں ٹی ٹوینٹی میچ کروائے، اس کے علاوہ مختلف ذرائع سے حاصل کی جانے والی رقم بھی پی ٹی آئی کے کھاتے میں ڈالے گئے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عارف نقوی نے کیمن آئی لینڈ میں شامل کمپنی ووٹن کرکٹ لمیٹڈ کو پاکستان تحریک انصاف کے بینک رول کے لیے استعمال کیا، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی طرف سے چندہ ملنے کی تصدیق کی گئی لیکن کہا کہ انہیں رقم کے ذرائع کا علم نہیں۔
دوسری طرف الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کی جانے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کو ووٹن کرکٹ کلب سے 1.12 ملین ڈالر منتقل کیے گئے لیکن اس بار بھی پی ٹی آئی نے پیسے کے ذرائع پر خاموشی برتی، اس معاملے پر عارف نقوی کا کہنا تھا کہ انہوں نے کسی غیر پاکستانی شخص یا کمپنی کی کسی ممنوعہ ذریعے سے رقم حاصل نہیں کی۔
لیکن دوسری رپورٹ نے مزید انکشاف کی کلی کھولتے ہوئے لکھا کہ 2013میں عارف نقوی نے تین حصے میں تحریک انصاف کو 2.12 ملین ڈالر منتقل کیے تاہم ووٹن کرکٹ کے بینک اسٹیٹمنٹ سے الگ کہانی سامنے آتی ہے، ابراج گروپ کی طرف سے منتقل کی گئی سب سے بڑی رقم 1.3 ملین ڈالر تھی۔ کمپنی کی دستاویز کے مطابق یہ رقم ووٹن کرکٹ کو کے الیکٹرک سے منتقل کی گئی۔
یاد رہے کہ عارف نقوی وہی ہیں جن پر 2014 سے لے کر 2018 تک منی لانڈرنگ کیس اوری فراڈ کے 16 مبینہ جرائم کے الزامات لگائے گئے، جنھیں 2019 میں میں گرفتار بھی کیا گیا۔۔۔۔ 2009 میں کے الیکڑک میں 4۔1 بلین ڈالرز کی سرمایہ کاری کی تاہم ابراج گروپ کے مالی بحران کے بعد کے الیکڑک کو فروغ کرنے کی کوششوں میں بھی ملوث رہے ہیں۔
دوسری جانب ممنوعہ فنڈنگ کیس کے درخواست گزار اکبر ایس بابر نے ” جیو نیوز” سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ تحریک انصاف 11 بینک کھاتوں کو تسلیم کرنے سے انکار کررہی ہے، یہ بینک کھاتے اسد قیصر، عمران اسماعیل، شاہ فرمان، نجیب ہارون، ثمر علی خان اور محمود الرشید آپریٹ کرتے تھے۔
عمران خان اور ان کی جماعت نے الیکشن کمیشن کو گمراہ کرنے کی کوشش کی، انصاف ٹرسٹ کے ذریعے بھی پیسہ ٹرانسفر ہوا ہے۔ اکبر ایس بابر کے مطابق عمران خان نے حلف میں دعویٰ کیا تھا کہ 1.2 ملین ڈالرز پاکستانیوں سے جمع کیا۔ اور یہ بات عمران خان نے جھوٹ بولی اور جعلی دستاویزات الیکشن کمیشن میں جمع کرائے۔
Discussion about this post