کرائسٹ چرچ میں پاکستانی ٹیم نے بنگلہ دیش کو21 رنز سے شکست دے کر سیریز میں پہلی فتح حاصل کرلی۔ پاکستان نے ٹاس ہارنے کے بعد ٹی ٹوئنٹی میچ میں بنگلہ دیش کو 168 رنز کا ہدف دیا۔ پاکستان کی جانب سے ایک بار پھر محمد رضوان ناٹ آؤٹ 78 رنز جوڑے جبکہ دوسرے نمایاں بلے باز شان مسعود 31 رنز کے ساتھ رہے۔ بابراعظم نے 22 رنز اسکور کیے جبکہ پاکستانی مڈل آرڈر بیٹنگ نے ایک بار پھر مایوس کیا۔ افتخار، حیدر علی اور آصف علی پھر ناکام ثابت ہوئے۔ بنگلہ دیش کی جانب سے تسکین احمد نے 2، حسن محمود، نسم احمد اور مہدی حسن نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ میچ میں محمد رضوان نے کئی نئے ریکارڈز بھی تخلیق کیے۔ انہوں نے کیلنڈر ائیر 2022 میں مجموعی ٹی ٹوئنٹی کے 1500 رنز بنائے ہیں جس کے بعد وہ ایک سال میں 2 مرتبہ 1500 سے زائد رنز کرنے والے تیسرے بلے باز ہیں۔
محمد رضوان نے 2021 اور 2022، بابر اعظم نے 2019 اور 2021 جبکہ گیل نے 2012 اور 2015 میں یہ کارنامہ انجام دیا۔ رضوان کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ وہ مسلسل دو سال سے یہ ریکارڈ بنارہے ہیں۔ بنگلہ دیش کی جوابی اننگ پاکستانی بالرز کے سامنے ٹھہر نہ سکی۔ محمد وسیم نے 3 کھلاڑیوں کا شکار کیا جبکہ محمد نواز نے 2 اور دھانی، رؤف شاداب خان نے ایک ایک کھلاڑیوں کو ڈریسنگ روم بھیجا۔ پاکستان نے یہ میچ 21 رنز سے جیت لیا۔ بنگلہ دیش کی جانب سے یاسر علی نے ناٹ آؤٹ رہتے ہوئے 42 رنز بنائے۔ مین آف دی میچ کا اعزاز محمد رضوان کے حصے میں آیا۔ ہفتے کو پاکستان اور نیوزی لینڈ مدمقابل ہوں گے۔
Discussion about this post