بھارتی ماہرِ موسمیات کا کہنا ہے کہ بحیرۂ عرب میں ہوا کا کم دباؤ مزید شدت اختیار کر سکتا ہے، سمندری طوفان بننے پر رخ عمان اور یمن کی جانب رہنے کا امکان ہے۔ سسٹم سے سندھ کی ساحلی پٹی پر کوئی سرگرمی نہیں دیکھ رہے، 14 یا 15 اکتوبر سے سمندر میں بھی کچھ طغیانی ہو سکتی ہے۔ سمندری طوفان کا نام ” دانہ ” تجویز کیا گیا ہے۔ دوسری جانب کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خشک رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کم سے کم درجہ حرارت 24.4 ڈگری سینٹی گریڈ رہکارڈ ہوا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
Discussion about this post