سندھ میں بھی سیلاب کے بعد تباہی کے مناظر، ہر طرف پانی، ملبے کے ڈھیر، کھلے آسمان تلے متاثرین اپنی مدد آپ کے تحت جان بچانے کی جدوجہد میں ہے، عوام حکومت کی جانب دیکھنے پر مجبور ہے۔
ٹھٹھہ میں سیلاب2022 کی صورتحال #Sindhflood #Taunsaflood #DGKhanflood #Rajanpurflood #Balochistanflood #SaveSaraikiWasaib #Pakhtoonkhwaflood #DIKhanflood #Swatflood pic.twitter.com/QJ909KkNOy
— Ghazanfar Abbas (@ghazanfarabbass) August 30, 2022
ٹنڈو باگو میں متاثرین ان علاقوں کا رخ کررہے ہیں جہاں سیلاب نے کم تباہی مچائی ہے۔ کشتیوں میں سوار مکین ہیں جو ان علاقوں میں پناہ کی تلاش میں ہیں۔ ادھر گڑھی خیرو میں چھوٹے سے خیموں میں مکین سر چھپا رہے ہیں۔
ٹنڈو باگو میں سیلاب2022 کی صورتحال #Sindhflood #Taunsaflood #DGKhanflood #Rajanpurflood #Balochistanflood #SaveSaraikiWasaib #Pakhtoonkhwaflood #DIKhanflood #Swatflood pic.twitter.com/ZEyiDYiaTB
— Ghazanfar Abbas (@ghazanfarabbass) August 30, 2022
دوسری جانب قمبر شہداد کوٹ میں جہاں سیلاب متاثرین نے پناہ لے رکھی تھی۔ اب سیلابی پانی اکٹھا ہونے کی بنا پر ایک بار پھر سے نقل مکانی پر مجبور ہیں۔ مٹیاری میں بھی صورتحال کچھ تسلی بخش نہیں، سانگھڑ کی مرکزی شاہراہوں پر اب تک سیلابی ریلا کھڑا ہے جن سے گزر کر باسی منزلوں کی جانب بڑھ رہے ہیں۔ جوہی میں عوام اپنے جانوروں سمیت کسی محغوظ مقام کی تلاش میں ہیں۔
قمبر شہداد کوٹ میں سیلاب2022 کی صورتحال #Sindhflood #Taunsaflood #DGKhanflood #Rajanpurflood #Balochistanflood #SaveSaraikiWasaib #Pakhtoonkhwaflood #DIKhanflood #Swatflood pic.twitter.com/ChYonHUnnn
— Ghazanfar Abbas (@ghazanfarabbass) August 30, 2022
دادو میں ایمرجنسی لگادی گئی ہے۔ دادو میں سیلاب کا خطرہ ہے الرٹ جاری ضلعی انتظامیہ نے اگلے 48 گھنٹے خطرناک قرار دیدیئے سندھ حکومت کا دعویٰ ہے کہ سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے وہ غیر معمولی کارگردگی دکھا رہی ہے۔
About to complete jhudo- badin breach plugging pic.twitter.com/LbXjGSEcNm
— jam khan shoro (@jamkhanshoro) August 30, 2022
Discussion about this post