وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے اس معاملے کے حل کے لیے کمیٹی تشکیل بنادی ہے جس کے وفاقی سیکریٹری داخلہ خرم علی آغا سربراہ ہوں گے۔ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ کمیٹی تمام مسئلے کا جائزہ لے کر بہترین حل کے لیے تجاویز پیش کرے، شادی شدہ خواتین کی سہولت اور آسانی کو مدنظر رکھ کر سفارشات تیار کی جائیں۔ یاد رہے کہ ڈی جی پاسپورٹس مصطفیٰ جمال نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ نادرا کا ریکارڈ لوکل ہوتا ہے، پاسپورٹس کا استعمال انٹرنیشنل طور پر ہوتا ہے، صارفین کا یہ ڈیٹا بیس صرف پاکستان میں ہوتا ہے۔ شادی شدہ خاتون کا پاسپورٹ میں نام کےساتھ شوہر کا نام درج کرانا قانون ہے، گورنمنٹ ڈاکومنٹ پر چلتی ہے، سرکار میں انفارمل چیزیں استعمال نہیں ہوتیں۔ پاسپورٹس میں موڈیفکیشن کریں گے، سابقہ شوہر کے نام کا باکس ہوگا۔
Discussion about this post