کرغزستان میں پاکستانی طالب علموں کے خلاف تشدد کے واقعے کے بعد دفتر خارجہ نے کرغز سفارتخانے کے ناظم الامور کو ڈیمارش کے لیے طلب کرلیا ہے۔ وزارت خارجہ کے مطابق ڈائریکٹر جنرل اعزاز خان نے کرغز سفارتخانے کے ناظم الامور کو طلب کیا اور وہاں زیرِ تعلیم پاکستانی طلبا کے خلاف واقعات کی رپورٹس پر حکومتِ پاکستان کی گہری تشویش سے آگاہ کیا۔ پاکستانیوں کی سلامتی یقینی بنانے کیلئے حکومتِ پاکستان کرغز حکومت سے رابطے میں ہے۔ پاکستانی وزارت خارجہ کے مطابق کرغز حکام نے انکوائری کرانے اور قصور واروں کو سزا دینے کا بھی وعدہ کیا ہے، کرغزستان میں پاکستانی سفارت خانے نے ہنگامی ہیلپ لائن کھول دی ہیں، سفارت خانے نے طلبا اور ان کے اہلخانہ کے سوالات کے جوابات دیے ہیں۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے دفتر خارجہ کو صورتحال پر نظر رکھنے اور پاکستانی شہریوں کو مکمل مدد اور سہولت فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔
Discussion about this post