اسلام آباد میں ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ زہرہ بلوچ کا کہنا تھا کہ پاکستان اسرائیل کی علاقے میں جارحیت اور لبنان پر حملے کی شدید مذمت کرتا ہے، یہ عالمی قوانین، اقوام متحدہ اور لبنان کی سالمیت و خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی ہے، اسرائیل کی خطرناک جارحیت سے خطے کا امن خطرے میں ہے۔ کرم، پارا چنار میں ہلاکتوں سے متعلق ایرانی بیان کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ کسی بھی انسان کا قتل ناقابل برداشت ہے، پاکستان اپنے شہریوں کی تحفظ کو یقینی بنانے کے حوالے سے ذمہ دار ہے، پاراچنار پر ایرانی بیان غیر ضروری ہے جس میں پارا چنار کی مکمل صورتحال کا احاطہ موجود نہیں، وزارت داخلہ اس حوالے سے کام کر رہی ہے۔ زہرہ بلوچ کے مطابق آئندہ ہفتے پیر کے روز جموں و کشمیر کی تاریخ کے ایک سیاہ دن کی برسی ہے، 5 اگست 2019 کو بھارت نے جمون و کشمیر کا یک طرفہ و غیر قانونی طور پر اسٹیٹس تبدیل کیا، پاکستان کشمیریوں کی سیاسی و اخلاقی امداد جاری رکھے گا۔۔
Discussion about this post