وفاقی وزارت خزانہ نے واضح کیا ہے کہ کراچی دھماکے میں ہلاک 2 چینی انجینیئرز کے آئی پی پی سے جاری مذاکرات میں شامل نہیں تھے۔ وزارت خزانہ کے مطابق میڈیا رپورٹس کے ذریعے آئی پی پیز کے حوالے سے پیدا ہونے والا کوئی بھی تاثر گمراہ کن اور بے بنیاد ہے۔ مزید یہ کہ حکومت کے آئی پی پیز سے مذاکرات جاری ہیں اور اس میں وہ پاور پلانٹ بھی شامل ہے جس میں ہلاک چینی انجینیئرز نے کام کیا تھا۔ یاد رہے کہ منگل کو وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ کراچی میں ہلاک چینی انجینیئرز قرض ری شیڈولنگ مذاکراتی ٹیم کا حصہ تھے۔
Discussion about this post