ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کا کہنا ہے کہ امریکا میں 60 کانگریس مین کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے صدر جو بائیڈن کو لکھے گئے خط پاکستان کے اندرونی معاملات پر تبصرہ سفارتی آداب کی خلاف ورزی ہے اور ایسے خطوط پاک-امریکا تعلقات اور باہمی احترام کے ساتھ مماثلت نہیں رکھتے۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ 26ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے انسانی حقوق کے دفتر کا بیان دیکھا ہے، سمجھتے ہیں کہ یہ بیان پاکستان میں جاری تبدیلیوں کو غلط سمجھنے کا عکاس اور سوشل میڈیا رپورٹس اور غلط کمیونیکیشنز کا نتیجہ ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے حوالے سے امریکی صدر کو خط لکھا ہے اور ان سے سزا معاف کر کے رہائی کی درخواست کی گئی ہے۔
Discussion about this post