اسلام آباد میں ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ پاکستان کئی مواقع پر کہہ چکا ہے کہ ٹی ٹی پی کے ساتھ مذاکرات ہزاروں متاثرہ خاندانوں کے خلاف ہے۔ ٹی ٹی پی سے کوئی مذاکرات نہیں ہورہے۔ تمام ہمسائیوں کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں۔ ایک ملک کے ساتھ زیادہ بہتر تعلقات کا مطلب یہ نہیں کہ دوسرے ممالک کے ساتھ تعلقات خراب ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ وزارت داخلہ نے احتجاج کے دوران افغان شہری گرفتار کیے۔ غیر ملکی شہریوں کی پاکستانی سیاسی اجتماعات میں شرکت مکمل طور پر غیرقانونی ہے۔ تمام غیرملکیوں سے کہیں گے کہ پاکستان کے سیاسی معاملات سے دور رہیں۔ گرفتار افغان شہریوں کی تفصیلات وزارت داخلہ جاری کرے گی۔ ان کے مطابق پاکستانیوں پر متحدہ عرب امارات کے سفر پر کوئی بندش نہیں ہے۔
Discussion about this post