اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کا کہنا ہے کہ فلسطین اور فلسطینیوں کے کاز کے لیے پاکستان نے ہمیشہ حمایت کی، پاکستان کی فلسطین کے بارے میں پوزیشن واضح ہے۔فلسطینیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، فلسطین فلسطینیوں کا ہے، اسرائیل کا جنگی جرائم پر محاسبہ کیا جائے، پاکستان کی فلسطین کے بارے میں پوزیشن بڑی واضح ہے۔ پاکستان فلسطینیوں کی حقِ خود ارادیت کی جدوجہد کی حمایت جاری رکھے گا۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری کا امریکا کا دورۂ دفترِ خارجہ کے ذریعے طے نہیں ہوا، ان کے دورے پر ان کے پارٹی ترجمان تبصرہ کر سکتے ہیں۔
Discussion about this post