پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان کا کہنا ہے کہ امریکا کی طرف سے بھارت کو جدید ٹیکنالوجی کے ہتھیاروں کی فراہمی کے اعلان پر تشویش ہے۔ ترجمان نے کہا کہ انڈو یو ایس کے مشترکہ بیان کو بے بنیاد اور غلط قرار دیتے ہیں۔ مشترکہ بیان میں بھارت عوامی حقوق کی پامالی کا جواب دینے میں ناکام رہا۔ دہشت گردی سے متاثرہ ملک کے طور پر پاکستان دنیا میں امن و استحکام کے فروغ کا خواہاں ہے۔ بھارت کو جدید ٹیکنالوجیز کی منتقلی پر پاکستان کو شدید تحفظات ہیں۔
امریکی کانگریس کے پاکستان میں جمہوریت کے متعلق ٹوئٹ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان میں الیکشن ہوئے، جس کے نتیجے میں ایک منتخب حکومت ہے۔ یہ ایک رکن کی ذاتی رائے ہے اس پر مزید کچھ نہیں کہہ سکتے۔ پاکستان امریکا کے ساتھ بہتر تعلقات کا خواہاں ہے۔ پاک امریکا تعلقات ایک دوسرے کے ریاستی معاملات میں داخل اندزی نہ کرنے پر مبنی ہیں۔ یاد رہے کہ امریکی کانگریس ممبر جو ولسن نے پاکستان میں جمہوریت کی بحالی پر ٹوئٹ کیا تھا۔
Discussion about this post