اسلام آباد میں نیوز بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ پاکستانیوں کے اسرائیل جانے سے متعلق کوئی معلومات نہیں۔ اس سلسلے میں معلومات اکٹھی کی جارہی ہیں، صورتحال واضح ہونے پر تبصرہ کیا جا سکے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکا بیشتر معاملات پر رابطے میں ہیں، ویزا پابندیوں کی خبروں میں کوئی سچائی نہیں، دفتر خارجہ اور اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ قیاس آرائی قرار دے چکے ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ افغان ناظم الامور کی طلبی معمول کا حصہ ہے اور غیر معمولی بات نہیں، پاکستان مسلسل اپنے تحفظات سے آگاہ کر رہا ہے اور تمام چینلز کے ذریعے مؤقف پہنچایا جارہا ہے۔ ان کے مطابق بھارت نے جعفر ایکسپریس ٹرین حملے کی ابھی تک مذمت نہیں کی، بھارت کا پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہونا واضح ہے۔
Discussion about this post