اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ تنخواہ دار طبقے کو ٹیکس فارم کے حوالے سے مشورہ دیا جاتا ہے کہ آپ نان ایپلی کیبل کر دیں، کہ آپ آپ پر ٹیکس کا اطلاق نہیں ہوتا، حالاں کہ کیسے ٹیکس ایڈوائزر سے مشورہ کیے بغیر ہم یہ لکھ سکتے ہیں، ٹیکس کے وکلا اور مشیروں کو احترام کے ساتھ عرض کرتا ہوں، کہ اس جانب توجہ دیں۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ کہ اب تمام پاکستانی تنخواہ دار شہری گھروں میں بیٹھ کر ٹیکس فائل کرسکیں گے، کسی وکیل کی ضرورت نہیں ہوگی، ٹیکسیشن کے امور آسان بنا رہے ہیں۔ ٹیکس سسٹم میں شفافیت لانے کے لیے انسانی مداخلت کم سے کم کرکے ٹیکنالوجی کے ذریعے ٹرانسپیرنٹ سسٹم متعارف کرانا ضروری ہے، ایک بار ٹیکس جمع کرنے سے کام نہیں چلے گا، ٹیکس کلیکشن کی پائیداری کو برقرار رکھنے کے لیے اقدامات کرنے ہوں گے۔ پی آئی اے کی دوبارہ نجکاری کی جائے گی، امید ہے کہ دوسرا مرحلہ ثمرآور ثابت ہوگا، کیوں کہ اب یورپی روٹس بھی کھل چکے ہیں، روزویلٹ ہوٹل کے حوالے سے بھی بات کی جاسکتی ہے۔
Discussion about this post