ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ اننت ناگ حملے میں سیاحوں کی جانوں کےضیاع پر تشویش ہے۔ پاکستان مرنےوالوں کے لواحقین سےتعزیت کرتا ہے اور زخمیوں کی جلدصحتیابی کےلیے نیک تمنائیں ہیں۔ ترجمان نے واقعے کو انسانی جانوں کے ضیاع سے تعبیر کرتے ہوئے کہا کہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے تاکہ مستقبل میں اس قسم کے سانحات سے بچا جا سکے۔ یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیر کے اننت ناگ میں مسلح حملوں میں 26 افراد کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔ یہ ہلاکتیں نئی دہلی میں مودی کی امریکی نائب صدر جے ڈی وینس سے ملاقات کے ایک دن بعد ہوئی ہیں، جو اپنے اہل خانہ کے ساتھ بھارت کے 4 روزہ دورے پر ہیں۔ یہ محض اتفاق نہیں کہ مقبوضہ کشمیر میں سیاحوں پر مُبینہ حملہ اُس وقت کیا گیا جب امریکی نائب صدر بھی بھارت کا دورہ کر رہے ہیں اور اس سے پہلے بھی مودی حکومت سیاسی فائدہ حاصل کرنے اور اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کے لیے متعدد بار فالس فلیگ آپریشن کا ڈراما رچاتی رہی ہے۔
Discussion about this post