بھارتی وزیردفاع راج ناتھ سنگھ نے ایک انٹرویو میں پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا کہ اگر کسی بھی پڑوسی ملک سے کوئی دہشت گرد بھارت میں خلل ڈالنے یا یہاں دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی کوشش کرے گا تو اس کا منہ توڑ جواب دیں گے، اگر وہ بھاگ کر پاکستان جائے گا تو پاکستان میں گھس کر ماریں گے۔ انتہا پسند بھارتی وزیردفاع کا کہنا تھا کہ مودی نے واضح کردیا ہے کہ یہ پالیسی بالکل درست ہے اور بھارت میں ایسا کرنے کی صلاحیت ہے۔
پاکستان نے راج ناتھ کے اس بیان کو اشتعال انگیزی قرار دیتے ہوئے شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ پاکستانی دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان کسی بھی جارحیت کے خلاف خودمختاری کےدفاع کے لیے پر عزم ہیں۔ بھارت میں حکمران نظام نفرت انگیز تقریر کا استعمال کرکے انتہائی قوم پرست جذبات کو ابھارتے ہیں اور وہ یہ سب کچھ الیکشن کے دوران ووٹ حاصل کرنے کے لیے کر رہے ہیں، اس طرح کے غیر ذمہ دارانہ رویے علاقائی امن کو نقصان پہنچاتے ہیں۔
Discussion about this post