اسلام آباد میں ہفتہ وار میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا تھا کہ آئی ایس پی آر نے اپنے بیان میں واضح کردیا ہے کہ پاکستان میں دہشتگردی میں افغان باشندے ملوث ہیں ۔ افغان انتظامیہ سے امید رکھتے ہیں کہ وہ ان دہشت گرد گروہوں و افراد کے خلاف کارروائی کریں ۔ ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ افغان انتظامیہ افغانستان کی سرزمین پر دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کا خاتمہ کرے۔ ہم افغانستان کے بے بنیاد الزامات کو رد کرتے ہیں ۔ بشام حملے میں ملوث دہشت گردوں کے تانے بانے افغانستان سے ملتے ہیں ۔ جب پاکستانی قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تفصیلی انٹیلی جنس ڈیٹا موصول ہو گا تو اس معاملے کو افغانستان کے ساتھ اٹھائیں گے۔
ممتاز زہرا بلوچ کے مطابق امریکا کی ’’یو ایس سی آئی آر ایف‘‘ کی حالیہ رپورٹ پاکستان کے زمینی حقائق سے چشم پوشی ہے۔ یہ طریقہ کار مزید بہتر ہو سکتا ہے، اگر اس میں دہرے معیارات نہ رکھے جائیں۔
Discussion about this post