امریکی جریدے فوربز نے 2025 کے لیے دنیا کے دولت مند افراد کی فہرست جاری کر دی، ٹیسلا کے مالک ایلون مسک پھر دنیا کے امیر ترین فرد قرار پائے ہیں۔ ایلون مسک کی دولت میں 2024 کے دوران 75 فیصد اضافہ ہوا۔ ان سے پہلے گزشتہ سال فرانس سے تعلق رکھنے والے برنارڈ آرنلٹ دنیا کے امیر ترین شخص قرار دیے گئے تھے۔ میٹا کے چیف ایگزیکٹو مارک زکربرگ 2016 ارب ڈالرز کے ساتھ دنیا کے دوسرے جبکہ ایمازون کے بانی جیف بیزوز 2015 ارب ڈالرز کے ساتھ تیسرے امیر ترین شخص قرار پائے۔
اوریکل کے شریک بانی لیری ایلیسن 192 ارب ڈالرز، برنارڈ آرنلٹ 178 ارب ڈالرز، وارن بفٹ 154 ارب ڈالرز کے ساتھ چھٹے، گوگل کے شریک بانی لیری پیج 144 ارب کے ساتھ 7 ویں جبکہ دوسرے شریک بانی سرگئی برن 138 ارب ڈالرز کے ساتھ 8 ویں نمبر پر رہے۔ اسپین سے تعلق رکھنے والے ایمانسیو اورٹیگا کے حصے میں 9 واں نمبر آیا جو 124 ارب ڈالرز کے مالک ہیں جبکہ مائیکرو سافٹ کے سابق چیف ایگزیکٹو اسٹیو بالمر 118 ارب ڈالرز کے ساتھ 10 ویں نمبر پر رہے۔

Discussion about this post