سوشل میڈیا پر مختلف ویڈیوز گردش میں ہیں۔ جو یوم آزادی کے موقع پر اسلام آباد کے تفریح مقام شکرپڑیاں کی ہیں۔ جس میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ ان غیر ملکی سیاح خواتین کو کچھ اوباش قسم کے نوجوان ہراساں کررہے ہیں۔ جبکہ خواتین سخت خوف زدہ اور سہمی ہوئی ہیں۔ وائرل ہونے پر اسلام ۤآباد پولیس بھی حرکت میں آئی ۔ جس کا کہنا ہے کہ آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں نے واقعہ کا سختی سے نوٹس لے لیا۔ واقعہ کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی۔ ملزمان کی شناخت کے لئے ویڈیو نادرا کو بھجوائی جارہی ہے۔ ویڈیو میں تمام ملزمان کی شناخت کرکے گرفتار کیا جائے گا۔ کیس کو ڈی آئی جی آپریشنز سہیل ظفر چٹھہ خود سپروائز کریں گے۔یہ ایک افسوس ناک اور مجرمانہ فعل ہے اور ہر طبقہ فکر کے لوگوں کو اس کی بھرپور مذمت کرنے کی ضرورت ہے۔
Discussion about this post