بلاگر اور ٹک ٹاکراربیلا ارپی امریکا سے تعلق رکھتی تھیں، جو پاکستان میں سیر و تفریح کے لیے آئیں۔ 17 جولائی کو راجن پور کے مزمل اور شہزاد کی دعوت پر پاکستان کی مہمان بننے والی اربیلا ارپی فورٹ منرو میں گھوم پھر رہی تھیں۔ اسی دوران انہیں قریبی فارم ہاؤس لے جایا گیا، جہاں مزمل اور شہزاد نے غیر ملکی خاتون کی عصمت کو تار تار کردیا۔
اربیلا ارپی کو دھمکیاں دی گئیں کہ اگر انہوں نے زبان کھولی تو خطرناک نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ لیکن اربیلا نے خوف زدہ ہوئے بغیر پولیس سے رابطہ کیا۔ جس نے تلاش شروع کی اور مزمل سمیت اس کے 2 دوستوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ جنہوں نے غیرملکی خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔
Discussion about this post