سری لنکا میں بدترین معاشی بحران اور پھر احتجاج اور مظاہروں سے گھبرا کر فرار ہونے والے گوٹابایا راجا پاکسے واپس وطن آگئے ہیں۔ سابق صدر جولائی میں ملک سے فرار ہوئے تھے جنہوں نے اس عرصے میں تھائی لینڈ میں قیام کیا۔سابق صدر فوج کی نگرانی میں سری لنکا سے بھاگ کھڑے ہوئے تھے اور یہ سب کچھ ایسے وقت میں ہوا تھا جب جنونی عوام نے ایوان صدر پر دھاوا بول دیا تھا۔ ۔ سری لنکا آمد پر راجا پاکسے کا استقبال ان کی سیاسی پارٹی کے رہنماؤں اور وزرا نے کیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق راجا پاکسے کو نئی حکومت میں کوئی ذمے داری سونپی جانے کا امکان ہے۔
Discussion about this post