سری لنکا کے خلاف پاکستان کرکٹ ٹیم کی پہلے ٹیسٹ میں 4 وکٹوں سے کامیابی ہوئی۔ گال ٹیسٹ کے آخری دن پاکستانی ٹیم کو 83 رنز درکار تھے اور اس کی 7 وکٹیں باقی تھیں لیکن ابتدا میں ہی بابراعظم جلدہی آؤٹ ہوگئے جبکہ سعود شکیل کو 30 رنز پر اپنی وکٹ کا نقصان اٹھانا پڑا۔ اس مرحلے پر اوپنر امام الحق نے انتہائی ذمے دار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستانی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا ۔ امام الحق نے ناقابل شکست 50 رنز کی باری کھیلی۔

سری لنکا کی جانب سے دوسری اننگز میں پربھارت جےسوریا نے 4 جبکہ رمیش مینڈس نے ایک وکٹ حاصل کی۔ پاکستان نے 133 رنز کا ہدف 6 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا۔ سعود شکیل کو شاندار ڈبل سنچری پر پلئیر آف دی میچ کا اعزاز ملا۔ دو میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کا دوسرا میچ 24 جولائی سے کولمبو میں شروع ہوگا۔ یاد رہے کہ گال ٹیسٹ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ25 ۔2023 میں پاکستانی ٹیم کا پہلا ٹیسٹ ہے۔

Discussion about this post