قطر ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب کے دوران ایک بچہ غانم المفتاح سب کی توجہ حاصل کرگیا۔جس کے سامنے ہالی وڈ سپراسٹار مورگن فری مین بیٹھ جاتے ہیں اور ان دونوں کے درمیان دلچسپ گفتگو ہوتی ہے۔ معذور غانم المفتاح چند ہی لمحوں میں ہر ایک کا پسندیدہ بن گیا۔ جس کے بارے میں یہ جاننے کی بھی کوشش کی جارہی ہے کہ آخر وہ کس بیماری کا شکار ہے۔
5 مئی 2002 کو قطر میں غانم المفتاح نے آنکھ کھولی۔ بچپن میں ایک بیماری کا شکار ہو کر زندگی بھر کے لیے معذور ہوگئے۔ غانم المفتاح موٹیویشنل اسپیکر اور آئس کریم کمپنی کے مالک بھی ہیں جنہوں نے الغانم فاؤنڈیشن کی بنیاد رکھ کر دنیا بھر میں معذور افراد اور بچوں کے لیے وہیل چیئر کی فراہمی کو یقینی بنایا۔
یہ غانم الفتاح ہی تھے جنہوں نے 2017 میں وہیل چیئر کے بغیر ہاتھوں کے بل پر عمرے کی سعادت حاصل کی۔ فٹ بال سے ان کی محبت کا اندازہ یوں لگایا جاسکتا ہے کہ وہ تدریس کے دوران دستانے پہن کر فٹ بال کھیلا کرتے تھے۔ غانم سمندر میں 200 میٹر رک غوطہ خوری کے جوہر بھی دکھا چکے ہیں۔
Discussion about this post