راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت ہوئی۔جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت اے ٹی سی کے جج امجد علی شاہ نے کی۔ عدالت نے راشد حفیظ، منیر، خادم حسین کھوکھر، ذاکر عظیم اللّٰہ، طاہر صادق، مہر جاوید، چوہدری آصف سمیت 9 ملزمان پر فردِ جرم عائد کر دی۔ پراسیکیوشن نے غیر حاضر ملزمان کی ضمانت منسوخی کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ غیر حاضر ملزمان جان بوجھ کر ٹرائل میں کر رہے ہیں۔ملزمان نے صحتِ جرم سے انکار کر دیا۔
اُدھر شاہ محمود قریشی پر جی ایچ کیو حملہ کیس میں فردِ جرم عائد نہ ہو سکی۔ شاہ محمود قریشی کی طرف سے 265 ڈی کی درخواست عدالت میں دائر کی گئی۔ عدالت نے شاہ محمود قریشی کی 265 ڈی کی درخواست آئندہ سماعت کے لیے مقرر کر دی جس کی وجہ سے ان پر آج فردِ جرم عائد نہ ہو سکی۔ انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت 19 دسمبر تک ملتوی کر دی۔9 مئی کو جی ایچ کیو پر ہوئے حملے کے کیس میں بانی تحریک انصاف پر پہلے ہی فرد جرم عائد ہو چکی ہے۔
Discussion about this post