موسیقی کے شوقین افراد کے لیے ایک ناقابل فراموش رات آنے والی ہے، کیونکہ لیجنڈری غزل گائیک غلام علی اپنی الوداعی محفل میں اسٹیج پر جلوہ گر ہوں گے۔ ڈاکٹر یاسمین قریشی اور ریحان صدیقی پریزنٹیشنز کے اشتراک سے پیش یہ یادگار شام 26 اپریل کو ہیوسٹن کے گولڈن ٹری بینکوئٹ میں ہورہی ہے۔ غلام علی کے ساتھ اس محفل میں معروف گلوکار عامر غلام علی، نازِر غلام علی اور پرتھوی گندھرو بھی اپنی آواز کا جادو جگائیں گے، جو کہ غزلوں اور کلاسیکی موسیقی کے شائقین کے لیے ایک روح پرور تجربہ ہوگا۔ یہ ایونٹ کئی معتبر اسپانسرز کی مدد سے منعقد ہو رہا ہے۔ ٹکٹ خریدنے یا اسپانسرشپ کے لیے ریحان صدیقی سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔ یہ ایک یادگار موقع ہوگا، جہاں آپ کو ایک لیجنڈری گائیک کی الوداعی محفل میں شرکت کا سنہری موقع ملے گا۔ اس شاندار محفل میں شامل ہونے کے لیے ابھی اپنی نشستیں محفوظ کر لیں۔!
Discussion about this post