اقوام متحدہ کی نئی رپورٹ کے مطابق 2030 میں آبادی کا اندازہ ساڑھے 8 ارب لگایا گیا تھا لیکن 8 سال پہلے ہی آبادی 8 ارب کو چھو گئی ہے۔ اس اعتبار سے 2050 میں یہ آبادی ساڑھے نو ارب تک پہنچ سکتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق بھارت 2023 تک سب سے زیادہ آبادی والا ملک بن جائے گا اور یوں وہ چین کو پیچھے چھوڑ دے گا۔ رپورٹ یہ بھی بتاتی ہے کہ پاکستان میں ایک خاتون کے یہاں اوسطاً 3 بچوں کا جنم ہورہا ہے۔ پاکستان، جمہوریہ کانگو، مصر، ایتھوپیا، بھارت، نائیجیریا، فلپائن اور متحدہ جمہوریہ تنزانیہ کے ساتھ ان 8 ممالک میں شامل ہے جو 2050 تک عالمی آبادی میں اضافے کےنصف سے زیادہ کے شراکت دار ہوں گے۔ اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ بڑھتی ہوئی آبادی کے باوجود بیشتر ممالک میں عوام بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔ ان میں سب سے زیادہ اہم صحت کی سہولیات ہیں۔
Discussion about this post