خاتون ٹیچر سسٹر زیف کا تعلق گوجرانوالہ سے ہے جنہیں اپنے گھر میں پسماندہ بچوں کے لیے اسکول قائم کرنے پر بین الاقوامی گلوبل ٹیچر پرائز 2023 کا اعزاز دیا گیا۔ بین الاقوامی تنظیم ورکی فاؤنڈیشن کے مطابق اُسے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ پاکستانی صوبے پنجاب کے شہر گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والی انگریزی، اردو، ثقافت، بین المذاہب ہم آہنگی، موسمیاتی تبدیلی کی ٹیچر ’سسٹر زیف‘ ورکی فاؤنڈیشن گلوبل ٹیچر پرائز 2023ء کی فاتح قرار پائی ہیں۔ یاد رہے کہ اس ایوارڈ کا اہتمام یونیسکو اور ان کے شراکت دار متحدہ عرب امارات کی عالمی فلاحی تنظیم دبئی کیئرز کے تعاون سے کیا گیا۔
✨Wow! Here’s THE MOMENT Stephen Fry announced Sister Zeph as the winner of the Global Teacher Prize 2023!
🌟Congratulations Sister Zeph!
🤝The #GlobalTeacherPrize 2023 is in partnership with @UNESCO & @DubaiCares
@stephenfryactually @SisterZeph pic.twitter.com/9g4zwZDzwb
— Global Teacher Prize (@TeacherPrize) November 9, 2023
یہ اعزاز دنیا بھر کے 130 ممالک کے گلوبل ٹیچر پرائز کے لیے 7 ہزار سے زائد نامزدگیوں اور درخواستوں میں سے کیا گیا ہے۔ سسٹر زیف نے پیرس میں منعقدہ یونیسکو کی جنرل کانفرنس کے دوران تقریب میں 8 نومبر 2023 کو اپنا اعزاز وصول کیا۔ یاد رہے کہ 26 برس قبل سسٹر زیف نے صرف 13 برس کی عمر میں اُن بچوں کے لیے اپنے گھر کے کے آنگن میں اسکول قائم کیا تھا جن کے والدین اسکول فیس برداشت نہیں کر سکتے تھے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ یہ اسکول اب ایک نئی عمارت میں منتقل ہوگیا ہے جس میں سینکڑوں بچے علم کے زیور سے آراستہ ہورہے ہیں۔
We all remember a teacher who has had an impact on our life and changed our future. It may sound like a truism but it’s true: teachers are life-changers. Congrats to @SisterZeph from #Pakistan, 2023 Global @TeacherPrize Winner. Thanks to her for her commitment as a life-changer! pic.twitter.com/WdJueWCFKY
— Audrey Azoulay (@AAzoulay) November 9, 2023
Discussion about this post