مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف اور بیرسٹر گوہر نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ڈیڑھ گھنٹے تک مشاورت کی، جس میں اسلام آباد میں احتجاج کے معاملے پر مشاورت کی گئی۔اڈیالہ جیل راولپنڈی سے ملاقات کے بعد واپس روانگی کے دوران بیرسٹر گوہر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خان صاحب کی احتجاج کی کال فائنل ہے، احتجاج کال آف والی بات نہیں ہے ۔چیئرمین پی ٹی آئی نے حکومت سے مذاکرات جاری رہنے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ میری بانی پی ٹی ائی سے اہم ملاقات ہوئی ہے۔صحافی نے پوچھا کہ مذاکرات کے حوالے سے کچھ بتادیں جس پر انہوں نے کہا کہ جی اس پر آپ کو جلد بتائیں گے، ہاں وہ چل رہے ہیں۔
Discussion about this post