کاروباری ہفتے کے آخری روز سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید 7 ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہےجس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 2 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے۔ یہ اس اعتبار سے اب تک پہلی بار ہوا ہے کہ فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ روپے سے زائد ہوئی ہے۔ یاد رہے کہ عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں 6 ڈالر کمی کے بعد 1936 ڈالر پر پہنچ گئی ہے لیکن ڈالر کی قدر میں اضافے نے سونے کی فی تولے کی قیمت میں بھی اضافہ کردیا ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ 10 گرام سونے کے بھاؤ 6 ہزار روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 37 ہزار 610 روپے ہوگئی ہے۔
Discussion about this post