خبریں گرم تھیں کہ آج سے گوگل پلے اسٹور کی سروس پاکستان میں بند کردی جائے گی تو اس سلسلے میں معلوم ہوا ہے کہ گوگل کی ادائیگی کا مسئلہ ایک مہینے کے لیے حل کرلیا گیا ہے۔ وزارت خزانہ نے وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی آئی ٹی امین الحق کی تجویز کو تسلیم کرلیا گیا ہےجس میں انہوں نے کہا تھا کہ ادائیگیاں شیڈول کےمطابق کی جاسکیں گی، پیڈ گوگل ایپس بند نہیں ہوں گی۔ اب ایک ماہ کے دوران وزارت آئی ٹی، خزانہ اور اسٹیٹ بینک مشاورت سے لائحہ عمل طے کریں گے۔ یاد رہے کہ نومبر میں وفاقی وزیر آئی ٹی امین الحق نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو خط لکھ کر اسٹیٹ بینک کی جانب سے گوگل کو ادائیگی روکنے کے خدشات کا اظہار کیا تھا اور یہ صرف اس لیے ہواکیونکہ اسٹیٹ بینک کی طرف سے بین الاقوامی سروس فراہم کرنے والوں کو 34 ملین ڈالر کی ادائیگی منسوخ کرنے کے بعد موبائل صارفین کو یہ بری خبر ملی تھی کہ یکم دسمبر 2022 سے پاکستان میں گوگل پلے اسٹور کی سروسز ڈاؤن لوڈ نہیں کی جاسکے گی۔
Discussion about this post