گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے لاہور ہائی کورٹ میں اپنا جواب جمع کرادیا۔ عدالت عالیہ نے گورنر سے پنجاب میں الیکشن کی تاریخ کے بارے میں دریافت کیا تھا جس کے جواب میں گورنر کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ کی ایڈوائس پر اسمبلی تحلیل نہیں تو الیکشن کی تاریخ دینا بھی گورنر کی ذمے داری نہیں۔ بلیغ الرحمٰن کہتے ہیں کہ جب گورنر اسمبلی تحلیل کرے تو الیکشن کی تاریخ دینا اس کی آئینی ذمے داری ہے، گورنر نے الیکشن کمیشن کے اختیار میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی۔ درخواست گزار متاثرہ فریق نہیں ہے، گورنر آئین اور قانون کے مطابق فرائض انجام دے رہے ہیں۔ اس موقع پر الیکشن کمیشن کے وکیل نے اپنا جواب جمع کرانے کے لیے وقت مانگ لیا ہے۔ یاد رہے کہ لاہور ہائی کورٹ میں پنجاب میں الیکشن کی تاریخ کا اعلان نہ کرنے پر شہری منیراحمد کی درخواست پر سماعت ہوئی۔
Discussion about this post