تحریک انصاف کی مرکز میں حکومت ختم ہونے کے بعد سندھ کے گورنر عمران اسماعیل نے 18 اپریل کو اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ جس کے بعد یہ عہدہ کئی مہینوں سے خالی رہا۔ اس دوران گورنر سندھ کے لیے کئی نام زیر غور آئے اور پھر 10 اکتوبر کو آخر کار متحدہ قومی موومنٹ کے نامزد کردہ کامران ٹیسوری نے گورنر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ اس بات کو بھی لگ بھگ 9 دن ہوگئے ہیں اور اگر عمران اسماعیل کے مستعفی ہونے کے بعد کا عرصہ لگایا جائے تو یہ 6 ماہ کا دورانیہ ہے لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ اگر آپ گورنر سندھ کی آفیشل ویب سائٹ کا وزٹ کریں گے تو آج بھی وہاں آپ کو عمران اسماعیل کی حلف لیتے ہوئے تصاویر پہلے پیج پر جبکہ ان کی مختلف سرگرمیوں کے بارے میں رپورٹس ملیں گی۔
یہاں تک کہ ویب سائٹ پر جو الرٹ چل رہے ہیں وہ عمران اسماعیل کے ہی ہیں۔ گورنرہاؤس کا عملہ اس قدر لاعلم اور خواب غفلت میں ہے کہ وہ اب تک اس آفیشل ویب سائٹ کو اپ گریڈ نہیں کرسکا۔
Discussion about this post