آئندہ مالی سال 2024-25 کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا جس میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے لیے ٹیکس وصولی کا ہدف گزشتہ مالی سال کے 9.252 ٹریلین روپے کے نظرثانی شدہ تخمینے کے مقابلے پر 12.97 ٹریلین روپے رکھا گیا ہے۔ حکومت اگلے بجٹ میں مجموعی مالیاتی خسارے کو 7.6 فیصد سے کم کرکے جی ڈی پی کے 6.5 فیصد تک لانا چاہتی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس آج دوپہر طلب کیا ہے، جس میں آئندہ مالی سال کے بجٹ کے خدوخال سمیت نئے ٹیکسز اور عوام کے لیے ریلیف سمیت دیگر اہم بجٹ پوائنٹس کابینہ میں پیش کیے جائیں گے۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب بجٹ پر کابینہ اراکین کو بریفنگ سمیت ان کے سوالوں کے جواب بھی دیں گے، کابینہ سے منظوری کے بعد بجٹ 2024-25 آج شام قومی اسمبلی میں پیش کردیا جائے گا۔
Discussion about this post