وفاقی حکومت نے عوام پر ایک بار پھر پیٹرول کا بم گرادیا ہے۔ جس کے نتیجے میں رات 12 بجے کے بعد پیٹرول 6 روپے 72 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوگیا۔ یعنی اب پیٹرول کی نئی قیمت 233 روپے 91 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔ وزارت خزانہ نے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ جس کے تحت ہائی اسپیڈ ڈیزل کے فی لیٹر دام میں 51 پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 1 روپے 67 پیسے کی کمی ہوئی ہے۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 244 روپے 44 پیسے اور مٹی کے تیل کی نئی قیمت 199 روپے 44 پیسے فی لیٹرکردی گئی ہے۔ اسی طرح لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 43 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کرکے اسے 191 روپے 75 پیسے فی لیٹر کردیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے اتوار کو ” جیو نیوز” سے گفتگو کرتے ہوئے اس جانب اشارہ کیا تھا کہ اس بار پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہیں بڑھیں گی لیکن حسب روایت اس کے برعکس ہوا۔
Discussion about this post