ترجمان محکمہ ٹرانسپورٹ کے مطابق یتیم اسٹوڈنٹس کو بالکل فری بائیکس دی جارہی ہیں، بینک آف پنجاب نے 20 ہزار طلبہ و طالبات کو بائیک کے لیے قرض دینے کی منظوری دے دی۔ اسی طرح پیٹرول سے چلنے والی 5 ہزار سے زیادہ اور 2 ہزار الیکٹرک بائیکس کی تقسیم مکمل ہو چکی ہے، پنجاب میں اسٹوڈنٹس کے لیے بائیکس کی تعداد 20 ہزارسے بڑھا کر 27 ہزار 200 کی جارہی ہے جب کہ محکمہ ٹرانسپورٹ نے الیکٹرک بائیکس کے لئے درخواست دینے والی تمام طالبات کو بائیکس دینے کا اعلان کیا ہے۔ کہا جارہا ہے کہ مزید ساڑھے 6 ہزار الیکٹرک بائیکس کی فراہمی پر کام جاری ہے، تمام بائیکس پر 2 سال کی انشورنس و سروس دی جائے گی۔ یاد رہے کہ مارچ میں پنجاب کابینہ نے طلبہ کو 20 ہزار الیکٹرک بائیک کی فراہمی کے پروجیکٹ کی منظوری دی تھی۔
Discussion about this post