وفاقی وزیر برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیا کہ 29 اپریل سے ممکنہ طور پر حج فلائٹ آپریشن شروع ہوجائیں گے، سرکاری اسکیم کے تحت 90 ہزار پاکستانی فریضہ حج ادا کریں گے، عازمین حج کی سہولیات کیلئے سعودی ہم منصب سے اہم ملاقات ہوئی، حجاج کی ویکسینیشن سمیت دیگر اقدامات کئے جارہے ہیں، شارٹ ٹرم 11 لاکھ 50 ہزار جبکہ لانگ ٹرم 10 لاکھ 50 ہزار روپے ہوگا۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ 8 اپریل سے حج کیلئے ٹریننگ سیشن شروع ہونے جارہا ہے۔ ویکسینیشن سے متعلق حجاج کو بتایا جارہا ہے ۔ سردار محمد یوسف کہتے ہیں کہ بھیک کے معاملے میں جو بھی ڈی پورٹ ہوا، سخت کارروائی کی گئی، حج سے قبل عمرہ ویزا بند کردیئے جاتے ہیں۔
Discussion about this post